• news

ملالہ نے پوری دنیا میں بچوں کو تعلیم کی ترغیب دی: گورڈن براﺅن، ڈینش وزیراعظم

 ڈیووس (آن لائن) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے تعلیم گورڈن براو¿ن اور ڈنمارک کی وزیراعظم ہیلے تھورننگ شمٹ نے تعلیم کے فروغ کی کوششوں پر پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو سراہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر تعلیم کے موضوع پر مباحثے میں بات چیت کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا ذکر کیا۔ سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براو¿ن نے یہ کہتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا کہ دنیا ایک گمشدہ نسل کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی تعلیم کے حق کے لئے بہادری سے لڑی اور یوں اس نے پوری دنیا میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔ براو¿ن کا مزید کہنا تھا کہ ملالہ کو طالبان نے حملہ کر کے زخمی کیا تو لڑکیاں اس کی حمایت میں پاکستان کی سڑکوں پر نکل آئیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم ہیلے تھورننگ شمٹ نے اس بحث میں بات چیت کے موقع پر کہا کہ ملالہ کی مثال نے عالمی برادری پر ’غیرمحفوظ ریاستوں‘ کی مدد کی ضرورت کو ظاہر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن