نیب کے افسروں اور ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب کے افسروں اور ملازمین نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کر دی۔ نیب افسران کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کامران فیصل کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔ پیر سے نیب کے دفاتر میں باقاعدگی سے کام شروع ہو جائے گا۔