پاکستانی حکمران بھارت کو پسندیدہ ترین قرار دینے کی بجائے اس کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیں: حافظ سعید
لاہور( سٹاف رپورٹر)امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزراءہندوانتہاپسند تنظیموں کی دہشت گردی کو خود تسلیم کررہے ہیںلیکن پاکستانی حکمران سمجھوتہ ایکسپریس میں شہید ہونےوالے پاکستانیوں کا خون بھول کر اسے بھارت کا اندورنی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔اقوام متحدہ پاکستان میں رفاہی و فلاحی کام کرنےوالی تنظیموں پر دہشت گردی کا الزام لگاکر پابندی لگا سکتی ہے تو بھارتی دہشت گرد تنظیموں پر پابندیاں کیوں نہیں لگائی جاتیں؟حکمران امریکہ کی خوشنودی کیلئے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے بجائے اسکی دہشت گردی کا منہ توڑجواب دیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری اور مسلمانوں کا خون ایک ہو چکاانہی کسی صورت جدانہیں کیا جا سکتا۔ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نماز، روزہ، حج اور زکوٰة کی طرح سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک اس جانب رجوع نہیں کر رہے اوراسی وجہ سے مسلم ممالک کے حکمران غیراللہ کی غلامی میں مبتلا ہیں۔مسلم ممالک میں اللہ ‘ اس کے رسول اورقرآن پاک کے ا حکامات پر صحیح معنوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔انہوںنے کہاکہ غلامی سے بڑی کوئی ذلت نہیں ،کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک آزاد ملک حاصل کرنے کے باوجود ہمارے حکمران امریکہ و یورپ کی غلامی میں مبتلا ہیں۔دریں اثناءحافظ محمد سعید کی زیرامارت مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعة الدعوة کے مرکزی ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا جس میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں کشمیر کارواں، کانفرنسوں اور سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں نیلاگنبد سے مسجد شہداءمال روڈ تک یکجہتی کشمیر کارواں دفاع پاکستان کے پلیٹ فارم سے نکالا جائیگا۔ میزبانی جماعة الدعوة کرے گی۔ 4 فروری کو مظفرآباد میں قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجلاس میں یکجہتی کانفرنسوں کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات وتیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دوچار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔