گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں جلوسوں پر پتھراو، ہوائی فائرنگ، 11 افراد زخمی
حافظ آباد + گوجرانوالہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ میلاد میں فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پر دھاوا بولتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جس پر ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے ہڑتال کر دی۔ مختار احمد، امجد بلا وغیرہ جو کہ نشہ میں دھت تھے نے محفل کے شرکا پر فائرنگ کر دی، عرفان، زمان اور عثمان زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سنی تحریک کے ڈویژنل صدر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ الیاس کالونی میں نکالے جانے والے پرامن عید میلاد النبی کے جلوس پر حملہ کرنے والوں نے دنیا میں امن دشمنی کا پیغام دیا۔ یاد رہے کہ الیاس وکالونی بیرون کھیالی بائی پاس عید میلاد النبی کے جلوس پر شرانگیزوں نے پتھر مارے۔ پتھرا¶ سے ڈی ایس پی وسیم ڈار سمیت تین اہلکار پانچ کارکنان سنی تحریک زخمی ہوئے۔ جلوس پر پتھراو، پولیس کی فائرنگ، شیلنگ اور جلوس روکے جانے کے خلاف اہل علاقہ کی خواتین نے جلوس نکالا اور جلوس پر پتھرا¶ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شیخوپورہ روڈ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا گیا۔