طالبان اجرتی قاتلوں کے ذریعے حملے بند کریں: غلام بلور
مردان (آئی این پی) عوامی نےشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءاور وفاقی وز ےر رےلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ مذہبی جماعتےں طالبان کی حمایت کر رہی ہےں، طالبان کو خبردار کرتا ہوں کہ اجرتی قاتلوں کے ذرےعے حملے بند کرےں۔ وہ ہفتہ کو یہاں ٹاﺅن ہال مےں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ کراچی مےں پختونوں کا قتل عام بند کر دےا جائے، وزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ امن کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ ہم بھی سر کٹائیں گے، ہمارے سر نہیں جھکیں گے۔ بشیر احمد بلور کے چہلم پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کبھی سودے بازی نہیں کرینگے۔