• news

بلاول ہاﺅس کے اطراف رکھے گئے کنٹینرز تاحال موجود، مالکان کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی موجودگی کے دوران سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی دھر نے کے بعد بلاول ہاﺅس اور ا±س کے اطراف کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز تاحال مالکان کے حوالے نہیں کئے گئے اور نہ ہی ان کو معاوضہ ادا کیا گیا ہے پولیس نے ٹرانسپورٹروں سے کنٹینرز لے کر سڑکیں بلاک کی تاہم دھرنا تو ختم ہو گیا اور گزشتہ 22 تاریخ کوصدر سے اسلام آباد بھی روانہ ہو گئے تاہم پولیس کی جانب سے کنٹینرز مالکان کو تاحال کنٹینرز واپس نہیں کئے جا سکے جبکہ مالکان کا کہنا ہے کے ایک کنٹینرز کا یومیہ کرایہ 6 ہزار روپئے کا نقصان مالکان کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن