• news

دہشت گردی کی جڑیں پنجاب نہیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں: مخدوم احمد محمود

پشاور (نوائے وقت نیوز) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بشیر احمد بلور ایک دلیر شخص تھے، دہشت گردی کا مقابلہ سب کو ملکر کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے ذریعے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ دہشت گردی کی جڑیں صرف پنجاب میں ہی نہیں سارے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ بہاولپور صوبہ لوگوں کا مطالبہ ہے جسے پورا کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن