• news

برطانیہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات کے ذریعے اقتدارکی منتقلی چاہتا ہے:ایڈم تھامسن

اسلام اباد(ثناءنیوز) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ برطانیہ چاہتا ہے پاکستان میں آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار اگلی سول حکومت کو خوش اسلوبی سے منتقل کیاجائے ۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں مضبوط جمہوریت کا حامی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کی تمام اپیلوں کو مسترد کرتا ہے ۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے اسلام آبادمیں صحافیوں سے کہا کہ ہم پاکستان کے آئین کی حمایت کرتے ہیں اور انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونی چاہیے ۔ ایڈم تھامسن نے واضح طور پر کہا کہ نگران حکومت کو مقررہ مدت سے زیادہ کام نہیں کرنا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن