• news

مرکنٹائل ایکسچینج، ایک ہفتہ کے دوران سونے چاندی نرخوں میں کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.85ڈالر سے بڑھ کر 96.02ڈالر پر بند ہوئی۔ 10گرام سونے کی قیمت 53989 روپے سے کم ہو کر 52905 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 64396 روپے سے کم ہو کر 63168 روپے ایک اونس سونے کی قیمت 689.50 ڈالر سے کم ہو کر 1657.5 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 32.013 ڈالر سے کم ہو کر 31.705 ڈالر پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن