یورپی یونین کو فشریز سے متعلق مطلوبہ معلومات فراہم کردی گئیں:ڈائریکٹر جنرل
اسلام آباد (اے پی پی) میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ(ایم ایف ڈی ) کے ڈائریکٹر جنرل شوکت حسین نے کہاکہ یورپی یونین کو مطلوبہ معلومات فراہم کردی گئی ہیں اور انہیں اپنے نمائندے پاکستان میں مچھلی پکڑنے، پراسیسنگ اور برآمد کرنے والے اداروں کا معیار جانچنے کےلئے بھیجنے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور انسپکشن کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2007ءمیں مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 50ملین ڈالر تھیں جو بڑھ کر100 ملین ڈالرسے زائد ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کو دوبارہ برآمدات کے آغاز سے ملک کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوگا ۔