کیپیٹل مارکیٹ پروفیشنلز کےلئے کینیڈین سیکیورٹیز انسٹی ٹیوٹ تربیتی کورسز منعقد کرے گا
اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی کیپیٹل مارکیٹ کے پروفیشنلز کےلئے کینیڈین سیکیورٹیز انسٹی ٹیوٹ( سی ایس آئی) تربیتی کورسز منعقد کرے گا جس کےلئے پاکستان سوسائٹی اف ٹیکنیکل اینلیسٹ (ایس ٹی اے پی) معاونت فراہم کرے گا۔ ایس ٹی اے پی کے صدر اویس احسن نے کہا کہ ابتدائی طور پر تین کورسز کروائے جائیں گے جس میں کینیڈین سیکیورٹیز انوسٹمنٹ منیجمنٹ ٹیکنیکس اور پورٹ فولیو منیجمنٹ ٹیکنیکس کے کورسزشامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں اس طرح کے کورسز کے مقابلے میں سی ایس آئی کے زیرانتظام کورسزکے شرکاءسے فیس کا پانچواں حصہ وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کورسز کے انعقاد سے کیپیٹل مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد کی استعداد کار میں نمایاں بہتری ہوگی۔ اویس احسن نے کہا کہ تربیتی کورسز کے حوالے سے داخلے کا عمل آئندہ ایک دو ماہ کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔