• news

آشیانہ اقبال میں انفراسٹرکچر کے لئے کنٹریکٹ دیدیا گیا

لاہور (پ ر) پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں گذشتہ روز چیئرمین پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی شیخ علاﺅالدین کی سربراہی میں میگا رہائشی منصوبے ”آشیانہ اقبال، لاہور“ کی کنٹریکٹر ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آشیانہ اقبال کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کنٹریکٹ، سب سے کم نرخوں کی بنا پر چودھری عبداللطیف اینڈ سنز کو دیا گیا۔ سی ای او پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، طاہر خورشید نے اس موقع پر کنٹریکٹر کو کام جلد مکمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کام مکمل کرنے کی مدت شرائط و ضوابط اور دیگر مالی معاملات سے آگاہ کیا۔ ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم کے اس پراجیکٹ کو عرصہ ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا جائے گا اور آئندہ سات دن کے اندر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی شیخ علاﺅالدین نے آشیانہ اقبال میں بہترین سہولیات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دس ہزار گھروں پر مشتمل اس سکیم سے ایک لاکھ سے زائد لوگ اپنے گھر جیسی نعمت حاصل کر سکیں گے۔ نیک تمناﺅں کے ساتھ شیخ علاﺅالدین نے یہ امید ظاہر کی کہ انشااللہ ماضی کی طرح آشیانہ اقبال میں بھی بہترین معیار قائم رکھنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن