قادری ‘ حکومت مذاق رات برتھ ڈے پارٹی سے شروع‘ دھرنے کے تعزیتی ریفرنس پر ختم ہوئے: پرویز رشید
لاہور (خبرنگار) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے قادری حکومتی مذاق رات برتھ ڈے پارٹی سے شروع ہو کر بالآخر دھرنے کے تعزیتی ریفرنس پر ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہا قادری نے پہلے واشگاف اعلانات کئے، بعد میں اب ترلے بھی کئے لیکن اس کے باوجود حکومتی ٹیم کے قانونی ماہرین مذاق رات میں شامل نہیں ہوئے۔ حکومتی ٹیم کے قانونی ماہرین کی مذاق رات میں عدم موجودگی قادری کو دراصل ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے منصوبے کا حصہ ہے جسے قادری بھی جلد ہی سمجھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا اتوار کے روز ہونے والے مذاق رات میں صرف گمشدہ پاکستان عوامی تحریک کی برآمدگی کے علاوہ کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی جماعتوں کو ترقیاتی منصوبے اور ان کے لئے مختص فنڈز بہت چبھتے ہیں حالانکہ وہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز تعلیم، صحت اور رسل و رسائل کے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا قادری کے مطالبے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کو سبسڈی کی نذر کرکے اڑا دیا جائے تو قادری عوام کو یہ بھی تو بتائیں غربت، جہالت، پسماندگی اور بیماری کو دور کیسے کیا جائے؟