• news

برازیل : نائٹ کلب میں ہولناک آتشزدگی ‘245 افراد ہلاک‘ سینکڑوں زخمی

برازیلیا (بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں) برازیل میں پولیس حکام کے مطابق ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 245 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی برازیل میں سانتا مرایا شہر میں واقع کیس نائٹ کلب میں آگ اس وقت لگی جب سٹیج پر موجود بینڈ نے آتش بازی کا مظاہرہ شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق نائٹ کلب سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور نائٹ کلب سے لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر اموات زہریلے دھوئیں کے باعث ہوئی ہیں اور سینکڑوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے والے محکمے کے چیف گونذو دی میلونے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ابھی ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ کے بعد کلب میں افراتفری کے باعث کچلے جانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ جائے حادثہ پر موجود ایک مقامی صحافی کے مطابق نائٹ کلب میں موجود دو ہزار لوگ موجود تھے۔ صدر ڈیمارﺅسف کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ اے پی اے کے مطابق آگ بجھانے والے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ایسا المیہ پہلے کبھی نہیں دیکھا اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن