ممبئی حملہ کیس، بھارت پاکستان جوڈیشل کمشن کو دوبارہ دورے کی اجازت دینے پر رضامند
راولپنڈی (آن لا ئن) بھارت نے ممبئی حملو ں مےں پےشرفت کے لئے پاکستان کے جوڈےشل کمشن کی دوبارہ بھارت آنے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے پاکستانی جوڈےشل کمشن کی آئندہ ماہ بھارت روانگی متوقع ہے۔ اس ضمن مےں ذرائع نے بتاےا گذشتہ سال بھی09 ر کنی جوڈےشل کمشن 14 مارچ کو بھارت گےا تھا تاہم اس وقت بھارت نے چار اہم گواہوں کے بےانات پر پاکستانی جوڈےشل کمشن کو جرح کا موقع فراہم نہےں کےا تھا۔ بھارت جانے والے جوڈےشل کمشن مےں گرفتار ملزمان کے وکلاءسپےشل پبلک پراسےکےوٹر اور عدالتی اہلکار شامل ہوں گے۔