پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چند قدم دور رہ گئی : ذکا اشرف
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آناچاہتی ہے اور انہیں صرف سکیورٹی کی ضمانت چاہیے جو انکو دی جا ئےگی‘پاکستان مےںا نٹر نےشنل کر کٹ کی بحالی صرف چند قدم دور رہ گئی ہے ‘ پاکستان سپر لیگ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ ایک انٹرویو کے دوران ذکااشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹیکس فری ہوگی اور پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے منافع کمانے کا یہ سنہری موقع ہے‘دو سال تک پی ایس ایل کی ویلیو دوگنا ہو جائے گی اور ٹیموں کے مالکان کی آمدن پر بھی کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان سے انکار پاکستانی سپر لیگ کو متاثر نہیں کر سکتا‘ پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کے لئے ہمیشہ اچھا سوچا ہے اور اب بھی ہم ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں اور اسی میں ہی ان کا بھی مفاد ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آناچاہتی ہے اور انہیں صرف سکیورٹی کی ضمانت چاہیے اگر ایک دو ٹیمیں پاکستان آجائیں تو راستے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی پاکستان سپر لیگ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔