• news

ٹور میچ : حفیظ‘ مصباح‘ ناصر کی نصف سنچریاں‘ قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط


ایسٹ لندن (سپورٹس ڈیسک) ٹور میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون پہلی اننگز میں 257 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ وین زائل نے 45، وین جرسیویلڈ نے 92 اور وکٹ کیپر ولاس نے 62 رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز سات وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے تھے تیسرے روز 44 رنز کا ضاافہ کرنے کے بعد پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کیخلاف برتری حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عمر گل نے 2، جنید خان نے 3، سعید اجمل نے 3 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا دوسری اننگز میں آغاز شاندار تھا۔ محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے حریف با¶لرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اوپننگ پارٹنر شپ میں 142 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 142 رنز کے مجموعی سکو پر محمد حفیظ 83 رنز بناکر وین زائل کی گیند پر وکٹ کیپر ولاس کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ناصر جمشید بھی 142 رنز کے مجموعے پر 51 رنز بناکر ایبٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے 147 رنز پر اظہر علی 3 رنز بناکر پارسل کی گیند پر ولاس کو کیچ تھما بیٹھے۔چوتھی وکٹ یونس خان کی گری جب وہ 176 کا مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر 7 سویلڈ کی گیند پر ولاس کو کیچ تھما بیٹھے۔ پانچویں وکٹ اسد شفیق کی گری وہ 191 رنز کے مجموعی سکو پر 11 رنز بناکر ہارمر کی گیند پر ولاس کو کیچ تھما بیٹھے کپتان مصابح الحق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے تیسرے دن کے اختتام پر سکور کو 240 رنز تک پہنچا دیا ۔ مصباح الحق 51 رنز اور سرفراز احمد 19 رنز بناکر چوتھے اور آخری دن کا آغاز کرینگے۔ ایبٹ، ہارمر، پارسل، وین زائل اور جارسویلڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آج میچ کا آخری دن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن