• news

میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور میں کرپشن

مکرمی! پاکستان میں کی گئی کرپشن کے اعداد و شمار کے مطابق اربوں روپے روزانہ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں جبکہ 65 فیصد کرپشن کا حجم صرف پنجاب ہے۔ یہ اعداد و شمار صرف آبادی کے لحاظ سے مرتب کئے گئے ہیں مگر آپ کو بحیثیت ذمہ دار شہری عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میری نظر میں چند یوم قبل تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں کروڑوں روپے کے فنڈز جس طرح سے لوٹے گئے اسکی مثال زمانہ جہالت میں بھی نہیں ملتی اور اس سرعام لوٹ مار کو تو دیکھ کر لگتا ہے کہ الزام درست ہے کہ 65 فیصد کرپشن پنجاب میں ہوتی ہے۔پنجاب میں کوئی محکمہ ایسا نہیں جہاں پر چور اور ڈاکو موجود نہ ہوں بلکہ ارکان اسمبلی کی مدد سے عوام کو لوٹتے ہیں۔ ٹی ایم اے قصور میں کروڑوں روپے کے گھپلے سرعام ہو رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس معاملہ میں عوام بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کم از کم اپنے صوبے میں کرپشن کیخلاف ہی کوئی مہم چلائیں اور کرپشن کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں۔(چودھری امجد علی ایڈووکیٹ ضلع کچہری قصور 0322-6573912)

ای پیپر-دی نیشن