• news

مقبوضہ کشمیر : موبائل اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کیخلاف احتجاج‘ 20 برس قبل بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید 27 نوجوانوں کے اہلخانہ انصاف کے منتظر


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں20 سال قبل بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہڑتال کرنے کے جرم میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 27بے گناہ کشمیریوں کے اہل خانہ تاحال انصاف کے منتظر ہےں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی 15پنجاب اور گاروال رجمنٹ کے اہلکاروںنے 27جنوری 1994ءکو بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کپواڑہ چوک میں احتجاج کرنے پرکشمیریوں کو اندھادھند فائرنگ کانشانہ بنایا جس سے 27 بے گناہ کشمیری شہید ہوگئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پاٹری کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور شہدا کے مشن کو ہر صورت میں اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعت حریت کانفرنس کے رہنما ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں نے ایک بار پھر بھرپور احتجاج کرکے ثابت کر دیا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن