صدر زرداری کیطرف سے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی تجویز قابل قدر ہے، اب تخت لاہور کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا: ڈپٹی اٹارنی جنرل
بہاول پور (نامہ نگار) ہم صدر پاکستان کو بہاول پور جنوبی پنجاب صوبہ تجویزکرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم پارلیمنٹ کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوامی جمہوری تحریک کی حمایت کرتے ہوئے تخت لاہور سے آزادی دلائی۔ اب تخت لاہور کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیگا۔ان خیالات کا اظہار خان محمد حسین آزاد ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نے وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عبدالمالک، محمد ابرہیم، شیخ فضل المعبود چغتائی ایڈووکیٹ، محمد جہاں زیب، محمد جواد، محمد ریاض انجم انفارمیشن سیکرٹری حلقہ 272 پی پی‘ سید طاہر شاہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
محمد حسین آزاد