• news

پنجاب پولیس کے وائرلیس سیٹ تا حال ٹھیک نہ ہو سکے، ملازمین سمیت افسروں کو پیشہ وارانہ کاموں میں شدید مشکلات


لاہور(اپنے نمائندے سے) پنجاب پولیس کے آدھے سے زیادہ وائرلیس سیٹ ابھی تک ٹھیک نہ ہو سکے جس کی وجہ سے پولیس ملازمین سمیت افسروں کو پیشہ وارانہ روزمرہ کے کاموں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور لاہور پولیس کی 15 کی ایمرجنسی سروس کے حکام گزشتہ روز بھی شہر میں ہونے والے کرائم سے متعلقہ کئی واقعات سے لاعلم رہے اور شہریوں کو بھی اس حوالے سے مشکلات پیش آئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ مرحلہ وار وائرلیس سیٹ کی بیٹریاں لگوائے گا۔
وائرلیس سیٹ

ای پیپر-دی نیشن