• news

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل ہوگا


اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل ہوگا جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں کوئٹہ پولیس سرجن ڈاکٹر باقر علی شاہ کے قتل، بلوچستان میں شیعہ کمیونٹی کی دھماکہ میں ہلاکت اور خروٹ آباد واقعہ کی تحقیقات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمشن کی طرف سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن