حکومت ایچ ای سی کو بھی برباد کرنے پر اتر آئی ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی آئی اے ، ریلوے اور دیگر ادارے تباہ کرنے کے بعد حکومت ایچ ای سی کوبھی بربادکرنے پر اترآئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کی بربادی سے ہزاروں ذہین ترین طلباءاورملک کا مستقبل داﺅ پرلگ جائے گا۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت ایچ ای سی کے فنڈزانتخابی مہم میںجھونکناچاہتی ہے ۔
احسن اقبال