چھ ماہ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان سے 131.6 ملین ڈالر منافع کمایا
اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کے منافع میں 153.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر2012ءکے دوران مالیاتی شعبے سے وابستہ غیر ملکی کمپنیوں نے131.6 ملین ڈالر کا منافع کمایا۔
رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل کے شعبہ سے غیرملکی کمپنیوں کو19.5 ملین ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ کے دوران فنانس اور بینکنگ سیکٹر میں غیرملکی کمپنیوں نے 140 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔
غیر ملکی کمپنیاں