مسلم لیگ ن فاٹا کا الیکشن سے پہلے گورنر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے تبادلے کا مطالبہ
پشاور(ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا نے گورنر خیبر پی کے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کا الیکشن سے پہلے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ایک سیاسی گورنر کی وجہ سے فاٹا میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے کیونکہ گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہوتا ہے اور ایک سیاسی گورنر اپنے پارٹی کے امیدواروں کو جتوانے کےلئے تمام سرکاری مشینری کا استعمال کرے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا الیکشن سے قبل گورنر خیبر پی کے بیرسٹر مسعود کوثراور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو تبدیل کیا جائے اور غیر جانبدار گورنر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کئے جائیں ۔
جن پر عوام کو بھی اعتماد ہو اور سیاسی جماعتیں بھی اعتراض نہ کریں۔ جونیئر ترین افسر کو ایوان صدر اسلام آباد سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا تعینات کیاگیا ہے جس کو یہ ٹاسک بھی دیاگیا الیکشن میں حکومتی حامی ایم این ایز کو دوبارہ منتخب کرنا ہے اور انہیں اس لئے سینئر گریڈ اکیس کی پوسٹ پر تعینات کیاگیا ہے کیونکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کی پوسٹ پر سینئر گریڈ اکیس کا افسر تعینات ہوتا ہے۔
مطالبہ