موجودہ سیاسی صورتحال سرمایہ کاری پر اثرانداز ہو رہی ہے: منصوبہ بندی کمشن
کراچی (این این آئی) غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی خراب صورت حال ہے۔ منصوبہ بندی کمشن آف پاکستان ذرائع نے بتایا کہ توانائی بحران کے باعث پاکستانی مصنوعات دنیا میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہیں۔ یورپی یونین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کو تجارتی مراعات دے رہا ہے جبکہ پاکستان پر مسلسل سخت شرائط عائد کی جارہی ہیں۔ بہتر پالیسوں کی ضرورت ہے۔
منصوبہ بندی کمشن