لائن آف کنٹرول پر تجارت اور سفر آج سے دوبارہ بحال ہونے کا امکان
جموں (آن لائن) آزاد کشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے مابین لائن آف کنٹرول پر تجارت اور دوطرفہ سفر آج (پیر) سے دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے 64 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے مابین مٹھائیوں کے تبادلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر پائی جانے والی کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
لائن آف کنٹرول پر تجارت آٹھ جنوری کے فائرنگ کے واقعات کے بعد معطل کردی گئی تھی۔
امکان