• news

پنچائیت کا جرمانہ ادا کرنے کیلئے بیٹی کو فروخت کرنے والی بھارتی خاتون گرفتار

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ریاست راجھستان میں ایک ماں کو اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر تقریباً بارہ ہزار ڈالر میں فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ماں نے انہیں بتایا کہ انہوں نے بچی کو آٹھ ہزار ڈالر کے قریب کا جرمانہ ادا کرنے کیلئے بیچا جو ان پر گاﺅں کی پنچائیت نے عائد کیا تھا پولیس نے ایک جوڑے کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اس بچی کو انسانی سمگلنگ کیلئے خریدا تھا۔ غربت کی وجہ سے اکثر والدین بھارت میں اپنے بچوں کو بیچتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن