• news

یزمان: احاطہ کے تنازع پر خاتون کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں

یزمان (نمائندہ نوائے وقت+خبر نگار) احاطہ کے تنازع پر چار مسلح افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے عورت کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔ تفصیل کے مطابق ملک عبدالرزاق بستی 106 ڈی بی یزمان اور اعجاز حسین نائب کورٹ یزمان کے درمیان ایک پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز اعجاز حسین کی بیوی نسرین پلاٹ پر تعمیر کر رہی تھی کہ ملک عبدالرزاق اس کے بیٹے عمر‘ غلام مصطفی اور بیوی نواب بی بی کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر موقع پر آ گئے اور آتے ہی نسرین بی بی کو پکڑ کر اس کی دونوں ٹانگیں کلہاڑیوں کے وار کرکے کاٹ کر الگ کردیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کو فوری تحصیل ہسپتال پہنچایا ۔

ای پیپر-دی نیشن