نوسرباز گروہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹنا شروع کر دیا
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)شیخوپورہ میں ایک منظم نوسر باز گروہ نے سادہ لوح شہریوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹنا شروع کردیا ہے یہ گروہ پسماندہ آبادیوں میں سروے کے نام پر غریب لوگوںسے پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک ہتھیا رہا ہے اور انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپکی رقم نکل آئی ہے جس کی فارم فیس 500روپے ہے جس پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماﺅں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گینگ کا فی الفور سراغ لگا کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔