• news

پتو کی: محکمہ ریونیو میں کرپشن کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

پتو کی (نامہ نگار) محکمہ ریونیو پتو کی کرپشن کا گڑھ روزانہ لاکھوں کی کرپشن بغیر رشوت کام کروانا مشکل ہو گیا۔ شہریوں کا شدید احتجاج۔ محکمہ ریونیو (مال) پتو کی میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی اور عوام کے لاکھوں روپے روزانہ پٹواریوں و افسران و عملے کی جیب میں جانا شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فرد وغیرہ جس کی سرکاری فیس 40تا 60روپے مقرر ہے 10ہزار روپے تک وصول کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ رجسٹری انتقال ڈائریکٹ کی سرکاری فیس 4فیصد تک مقرر ہے جو کہ 8فیصد تک وصول کی جاتی ہے۔ بغیر رشوت کوئی بھی کام کروانا ناممکن ہو گیا۔ اکثر پٹواری و دیگر عملہ بااثر ہونے کی وجہ سے سالہا سال سے ایک ہی حلقہ میں تعینات ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو منشیوں اور ٹاﺅٹوں کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن