صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کی ہمشیرہ کے انتقال پر تاجروں کا تعزیتی اجلاس
صفدر آباد (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت رانا محمد ارشد کی ہمشیرہ کے انتقال پر محمد ریاض چودھری کی زیرصدارت مرکزی انجمن تاجران صفدر آباد اور انجمن تحفظ شہریاں کا تعزیتی اجلاس ہوا۔ جس میں میاں محمد اقبال، محمد ریاض چودھری، حاجی فیض رسول قمر، حاجی شیخ عبدالرحمن، محمد یوسف کمانڈو، خالد حسین سعید نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی اورپسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔