شیخوپورہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ٹاﺅٹ مافیا کا راج
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں گائنی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں ٹاﺅٹ راج قائم ہونیکا انکشاف ہوا ہے یہ ٹاﺅٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے علاج معالجہ کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مرد وخواتین کو ورغلا پھسلا کر ان سے پیسے بٹورتے ہیں اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہی ٹاﺅٹ سرکاری ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلنکوں پر لیجانے پر مجبورکرتے ہیں کیونکہ ہسپتال میں بروقت علاج معالجہ کی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ٹاﺅٹ مافیا سادہ لوح لوگوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کا خواب دیکھا کر پرائیویٹ کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور کرتے ہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی بھرمار کی وجہ سے مریض شفایاب ہونے کی بجائے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں شہری حلقو ں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے ٹاﺅٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے ۔