عوامی مسائل صرف پیپلز پارٹی ہی حل کر سکتی ہے: عثمان پنوں
نارنگ منڈی (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری نثار پنوں نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ عوام صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنا خصوصی ترجمان سمجھتے ہیں کارکنان آئندہ الیکشن کی تیاری کریں۔ پیپلز پارٹی بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔