• news

مانانوالہ: تیز رفتار بس نے نامعلوم شخص کو کچل ڈالا

مانانوالہ (نامہ نگار) تیز رفتار بس نے سڑک کنارے چلتے نامعلوم راہ گیر کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ لاہورفیصل آباد ایکسپریس وے پر نیو سبزی منڈی مانانوالہ کے قریب تیز رفتار بس نے سڑک کنارے چلتے 40سالہ نامعلوم شخص کو کچل دیا جو شدید زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر دم توڑ گیا۔ بس ڈرائیور گاڑی سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دی ہے۔ اعلانات کے باوجود متوفی کے ورثاءکا علم نہ ہو سکا ہے۔ مزید معلومات کے لئے تھانہ مانانوالہ کے فون نمبر 056-9239123 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن