• news

مانانوالہ: چودھریوں نے ملازمت سے انکار پر محنت کش کو اغوا کر لیا

مانانوالہ (نامہ نگار) بگڑے چودھریوں نے ملازمت سے انکار پر محنت کش کواغوا کر لیا۔ نقدی، موبائل فون چھین کر تشدد کیا۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے مغوی کو برآمد کر لیا۔ مدعیہ کو دھکے، گالی گلوچ، نواحی گاﺅں مچھر والی کی رہائشی زاہدہ بی بی زوجہ محمد ارشد نے پریس کلب مانانوالہ میں بتایا کہ ملزمان الٰہ یار، ریاض احمد اور باغ علی نے اپنے ڈیرہ پر ملازمت کرنے سے انکار کر پر اس کے ماموں عباس کو زبردستی اغوا کر لیا جسے سیشن جج ننکانہ کے حکم پر تھانہ صدر شاہ کوٹ کی چوکی محمد پور کی پولیس نے ملزمان کے گھر سے برآمد کر لیا مگر اغوا کاروں کے بااثر ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے انکاری ہے۔ پولیس نے الٹا مدعیہ کے ماموں عباس اورباپ احمد علی کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ہے۔ اور مدعیہ کو گالیاں دے کر دھکے مار کر تھانہ سے نکال دیا ہے۔ زاہدہ بی بی نے ڈی پی او ننکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن