کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی: رانا اقبال
نارنگ منڈی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی رانا محمد اقبال نے نواحی گاﺅں بٹھے وڈھ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوام کے مسائل سنے اور کہا کہ آر پی او شیخوپورہ رینج کی خصوصی ہدایت پر دیہاتوں میں بھلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ عوام کو اگر کسی پولیس ملازم کے متعلق کرپشن کی شکایت ہو تو اللہ کے گھر بیٹھ کر حلفاً وعدہ کرتا ہوں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اوراسے انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈائریکٹ ایس ایچ او کو مسائل سے آگاہ کریں۔ عوام کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔