علماءفرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے امت مسلمہ کو متحد کریں: میاں مظفر
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) علمائے کرام فرقہ واریت کو فروغ دینے کی بجائے امت مسلمہ کو متحد کریں۔ میاں مظفر حسین، صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒ کی یاد میں محفل ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ میاں مظفر حسین نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں سے مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہو کی ضرورت ہے۔ انہوں نے علمائے وقت پر زور دیا کہ وہ فرقہ واریت پھیلانے کی بجائے محبت اخوت بھائی چارے کو فروغ دیں۔ اس موقع پر صوفی منور حسین، اللہ دتہ عاصم اور کاروان ملت پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمد امجد رانا صراف نے بھی خطاب کیا۔