• news

سوئی سدرن گیس کمپنی نے امیروں کیلئے گیس مہنگی کرنے پر غور شروع کر دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سوئی سدرن گیس کمپنی نے امیروں کے لئے گیس مہنگی کرنے پر غور شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 500 گز یا اس سے بڑے گھروں پر رعایتی نرخ ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔ تجویز پر عمل ہوا تو بڑے گھروں کا گیس بل 60 فیصد تک بڑھے گا۔ طویل مدت میں رعایتی نرخ 120 گز سے چھوٹے گھروں پر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن