بھارت نے آبدوز سے ایٹمی بیلسٹک میزائل داغنے کا تجربہ کر لیا
نئی دہلی (ثناءنیوز)بھارت نے آبدوز سے ایٹمی بیلسٹک میزائل داغنے کا تجربہ کر لیا۔ تفصےلات کے مطابق میزائل کا تجربہ اتوار کو خلیج بنگال میں سمندر کی تہہ سے کیا گیا۔یہ میزائل ڈیڑھ ہزار کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق درمیانی رینج کے یہ میزائل جلد ایٹمی آبدوز میں تعینات کرنے کیلئے تیار ہوں گے تاہم بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان اس خبر پر تبصرہ کرنے کیلئے موجود نہیں تھے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پلاوہ بگلہ کے مطابق اتوار کو ہونےوالے تجربے سے 700 کلومیٹر تک وار کرنےوالے میزائلوں کی رینج مکمل ہوگئی ہے جبکہ بھارت کو اب زمین، فضا اور زیر آب میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔