• news

صدر چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور نہ کریں : شجاعت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور نہ کریں، چیئرمین نیب کا عہدہ آئینی ہے الیکشن سے قبل چیئرمین نیب کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونا درست نہیں اس سے ملک میں قیاس آرائیاں اور ایک نئی بحث چھڑ جائیگی۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کی تبدیلی کا ایک آئینی طریقہ کار ہے جس میں حکومت اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اس پوسٹ پر تعیناتی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اس لئے ان حالات میں مشاورت بھی سیاست کی نذر ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن