انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باوجود بھارت میں کھیلنے سے خوفزدہ نہیں : ثناءمیر
اڑیسہ (آئی این پی) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میرکا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور مخالفت کے باوجود ان کی ٹیم بھارت میں کھیلنے پر خوفزدہ نہیں۔ تماشائی میچور ہیں۔ مجھے امید ہے اکثریت ہمیں سپورٹ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ثناءمیر نے کہاکہ ہاکی والے بھارت میں لیگ کھیلنے گئے تھے ہم ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کھیلیں گے۔ اس لئے ہمیں سکیورٹی فراہم کرنا آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے“۔ بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے والی نین عابدی کا کہنا تھا کہ یہ خوفناک ماحول ٹیم کی کارکردگی پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل ایشیا کپ کھیلنے بھارت آ چکی ہیں اس لئے انہیں سکیورٹی کے بارے میں زیادہ فکر نہیں۔