انٹرنیشنل فٹبال رینکنگ پاکستان کی بہتری کیلئے مزید انتظار کرنا ہو گا : کوچ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال ٹیم کے سربین کوچ زوے ساملا کووچ نے کہا کہ اچھے نتائج اور انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری کے لئے پاکستانی قوم کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایف سی چیلنج کپ 2014ءکے کوالیفائنگ را¶نڈ کی تیاری کے لئے لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے موقع پر کیا۔