قائداعظم ٹرافی کا چھٹا مرحلہ‘ لاہور راوی نے کراچی بلیوز کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے میں حیدرآباد نے فیصل آباد کو 87 رنز سے ہرا دیا، قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عدنان اکمل نے ناقابل شکست سنچری سکور کرکے لاہور راوی کی ٹیم کو کراچی بلیوز کے خلاف شکست سے بچا لیا۔ ٹورنامنٹ میں تین میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور راوی اور کراچی بلیوز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا میچ کے چوتھے روز لاہور او سی کی ٹیم نے 95 رنز دو کھلاڑی آ¶ٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ عدنان اکمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 108 رنز بنائے۔ لاہور کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 305 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ جواب میں کراچی بلیوز کو جیت کے لئے 10 اوورز میں 86 رنز کا ہدف ملا تاہم مہمان ٹیم 5 وکٹوں پر 69 رنز ہی بنا سکی۔ ایل سی سی اے گرا¶نڈ لاہور میں سیالکوٹ اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بہاولپور اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا بھی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اس میچ میں بہاولپور کی ٹیم نے کامران حسین کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 245 رنز 8 کھلاڑی آ¶ٹ پر اننگز ختم کر کے کراچی وائٹ کو 257 رنز کا ہدف دیا کھیل ختم ہونے تک کراچی کی ٹیم 2 وکٹوں پر 65 رنز بنا سکی تھی۔ آزاد جموں کشمیر میں کھیلے جانے والے میچ میں حیدرآباد نے فیصل آباد کو 87 رنز سے مات دی۔ اس میچ میں فیصل آباد کی ٹیم کو جیت کے لئے 210 رنز کا ہدف ملا تھا میچ کے آخری روز فیصل آباد کی ٹیم نے 80 رنز پانچ کھلاڑی آ¶ٹ سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پوری ٹیم 122 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ حیدر آباد کے نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ گوہاٹی سٹیڈیم صوابی میں راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے درمیان بھی کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی فیصلے کے ڈرا ہو گیا۔