• news

فرقہ واریت کی مصنوعی شکل۔۔۔ایک عفریت

مکرمی! پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور یہ عالم ِ اسلام کی واحد ایٹمی قوت بھی ہے میں بدقسمتی سے اس کے قیام کے بعد ہی سے معاشرتی حالات انتہائی خراب چلے آ رہے ہیں جس کی ایک اہم وجہ چند مخصوص مقتدر قوتوں کا اپنے ذاتی مفادات کے لئے مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کرنا اور اس کی غلط تشریح کے ذریعہ انتہا پسندی جس کی اسلام نے سختی سے ممانعت کی ہے کا زہر بھولے بھالے ،سادہ لوح مرد و خواتین خصوصاً نوجوانوں، ان کی سوچوں میں تیزی سے منتقل کرتے رہنا ہے اس طرح یہ قوتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے سادہ لوح عوام کو ملک و بیرونِ ملک استعمال کرتی آرہی ہیںان نامعلوم خفیہ قوتوں کاملک میں انتشار پھیلائے رکھنے کیلئے سب سے آزمودہ ہتھیار فرقہ وارانہ فسادات ہیںجس کا یہ وقتاً فوقتاً استعمال کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام، مسلمان اور پاکستان انتہا پسندکے طور پر سامنے آرہے اور بدنام ہورہے ہیں۔ ( عمران نور،وہاڑی)

ای پیپر-دی نیشن