• news

بنگلہ دیش:71ءمیں پاکستان توڑنے کی مزاحمت کرنے والے رہنماﺅں کے ٹرائل کے خلاف مظاہرے ‘ پتھراﺅ ‘ لاٹھی چارج

ڈھاکہ (رائٹرز/ اے ایف پی) 1971ءمیں پاکستان توڑنے کی مزاحمت کرنے والے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما¶ں کے ٹرائل کے خلاف ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے‘ مظاہرین نے شدید احتجاج کیا‘ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس سے جھڑپوں کے بعد پتھرا¶ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ جھڑپوں میں 50 زخمی ہو گئے۔پٹرول بم پھینکے‘ جبکہ ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور 2 بسیں نذر آتش کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن