• news
  • image
  • text

کوتھم کا ویمن چیمبرز آف کامرس سے ملکر مختلف پروگرامز شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (پ ر) خواتین کا معاشرے میں کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا جذبہ ابھارنے اور مستقبل میں وومن چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر مختلف پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) اور وومن چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔ کوتھم کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد شفیق اور وومن چیمبر آف کامرس کی صدر قیصرہ شیخ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ کوتھم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد شفیق نے کہا کہ ہمارا ارادہ چیمبر کے ساتھ مل کر ایسی خواتین کی رہنمائی اور معاونت کرے گا جو اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

epaper
کوتھم اور وومن چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں احمد شفیق اور قیصرہ شیخ اپنے اپنے ادارے کی جانب سے دستخط کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن