• news

77 فیصد بجٹ صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو دیدیا: حفیظ شیخ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ 77 فیصد بجٹ صوبوں اور وفاق کی دیگر اکائیوں کو دے دیا ہے۔ وفاق نے اخراجات میں 6 فیصد اور صوبوں نے 21 فیصد اضافہ کیا۔ صوبوں سے پوچھا جائے کہ ٹیکس میں کتنا اضافہ کیا ہے۔ حکومت نے پچھلے پانچ سال میں جو کیا ہے وہ قابل فخر ہے منفی باتوں کی زیادہ تشہیر کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن