• news
  • image

آشیانہ اقبال لاہور میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹ جاری

لاہور (پ ر) پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں گزشتہ روز چیئرمین پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی شیخ علاو¿الدین کی سربراہی میں میگا رہائشی منصوبے ”آشیانہ اقبال لاہور“ کی کنٹریکٹ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آشیانہ اقبال کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کنٹریکٹ، سب سے کم نرخوں کی بناءپر چودھری عبدالطیف اینڈ سنز کر دیا گیا۔ تقریب میں موجود، سی ای او، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، جناب طاہر خورشید نے اس موقع پر کنٹریکٹر کو کام جلد مکمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے، کام مکمل کرنے کی مدت، شرائط و ضوابط اور دیگر مالی معاملات سے آگاہ کیا۔ تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم کے اس پراجیکٹ کو ڈیڑھ سال کے عرصہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور آئندہ سات دن کے اندر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن