عوام نواز لیگ کے اشاروں پر ترتیب دیئے گئے سرورے کو نہیں مانتے: عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی آر آئی کا خود ساختہ سروے عمران خان کو ایشیاءکی مقبول ترین شخصیت قرار دیئے جانے کا تاثر زائل کرنے کیلئے سامنے لایا گیا جس میں ایشیاءبھر کے سروے میں 87.78 فیصد لوگوں نے عمران خان کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے اشاروں پر ترتیب دیئے گئے فرضی نتائج نہیں بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے عام انتخابات میں کامیابی پی ٹی آئی کا ہی مقدر بنے گی عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی رائے عامہ کو متاثر کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتی رہی ہے۔